0
Monday 23 Jun 2014 16:58

امریکہ سمیت کسی بھی دشمن میں ایران کیخلاف جارحیت کی جرات نہیں، محمد علی جعفری

امریکہ سمیت کسی بھی دشمن میں ایران کیخلاف جارحیت کی جرات نہیں، محمد علی جعفری

اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران کی سرحدیں محفوظ ہیں اور امریکہ سمیت کسی بھی دشمن میں ایران کے خلاف جارحیت کی جرات نہیں ہے۔ فارس نیوز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری کا آج ایران کے شہر سمنان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم امن، دفاع مقدس کا نتیجہ ہے اور اگر بہت سے ممالک بدامنی کے شکار خطے میں ایران کو امن کا ایک جزیرہ قرار دیتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران دشمنوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جنرل محمد علی جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکیوں نے گیارہ ستمبر کے واقعے کے بہانے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کیا، وہ ایران کا محاصرہ کرکے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جارحیت کا ارادہ رکھتے تھے لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایران کی مسلح افواج اور عوام اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کے دفاع کے لئے تیار ہیں تو انھوں نے ایران پر حملے کا خیال اپنے ذہن سے نکال دیا۔

خبر کا کوڈ : 394515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش