0
Wednesday 18 Jun 2014 21:26

عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے ایران ہر قدم اٹھائے گا، حسن روحانی

عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے ایران ہر قدم اٹھائے گا، حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران اور عراق کے سرحدی شہر خرم آباد میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عراق ہمارا ہمسایہ ملک ہونے کے علاوہ مذہبی طور پر بھی اہمیت رکھتا ہے، اس ملک میں کربلائے معلیٰ، نجف اشرف، قدیمیہ اور سمارا جیسے مقامات ہیں جن سے اسلام کی تاریخ کے روشن پہلو منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے عوام ان مقمامات کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک عراق میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف لڑنے والوں کی سرکوبی کے لئے عوام کی بڑی تعداد مسلک اور نسل سے بالاتر ہو کر مقامی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں حکومت مخالف گروپ داعش اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور کئی شہروں پر اس گروپ نے قبضہ کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ روز عراق کے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمٰی سیستانی نے تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام سے ہتھیار اٹھانے کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بھی عراق کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عراق کی مدد کرنے کے حوالے سے تمام امکانات کا جائزہ لیں گے، تاہم انہوں نے عراق میں امریکی فوجی بھیجنے کے امکان کو یکسر رد کر دیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 393212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش