0
Thursday 26 Jun 2014 22:59

گوادر بندرگاہ ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی، محمد خان اچکزئی

گوادر بندرگاہ ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی، محمد خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ گوادر بندرگاہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ بلوچستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ بلوچستان حکومت صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ ڈاکٹر شمائل داؤد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی موجودہ حکومت کی طرف سے بلوچستان میں شروع کیے گئے میگا پراجیکٹس کو سراہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت اپنے اعلانات کے مطابق بلوچستان میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کو تکمیل تک پہنچائے گی۔ گوادر پورٹ پر کام کو پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ حکومت گوادر پورٹ کے مسئلہ پر سستی سے کام نہ لے اور گوادر سے کاشغر روڈ کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں سے پہلے سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائے۔ اگر حکومت بلوچستان میں امن لے آئے تو ملک میں معاشی اور صنعتی انقلاب آ جائے گا۔ راولپنڈی چیمبر کوئٹہ چیمبر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جاری منصوبوں سے آگاہ ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان پر خصوصی توجہ دے کیونکہ ملک کی ترقی کا انحصار بلوچستان سے وابستہ ہے۔ راولپنڈی چیمبر خیبر سے مہران تک کی کاروباری برادری کے اتحاد کا علمبردار ہے اور اس ضمن میں حکومت کے ساتھ مل کر بھی کام کرنے کو تیار ہے۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے انہیں گوادر پورٹ کے حوالے سے بریف کیا اور جاری منصوبوں کے حوالے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل صدر چیمبر نے گورنر بلوچستان کو راولپنڈی چیمبر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ چیمبر نہ صرف خطے بلکہ ملک کی کاروباری برادری کی بھلائی، ترقی اور اتحاد کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ راولپنڈی چیمبر نے چھ سال پہلے آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کا انعقاد کر کے ملک کی تمام کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ تمام ملک کی کاروباری برادری تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی خواہاں ہے اور اس ضمن میں حکومت کی ہر کاوش کی بھرپور تائید کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 395392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش