0
Friday 8 Oct 2010 16:13

شمالی افغانستان،افغان صوبہ تخار کی مسجد میں دھماکہ،گورنر قندوز سمیت 16 افراد جاں بحق

شمالی افغانستان،افغان صوبہ تخار کی مسجد میں دھماکہ،گورنر قندوز سمیت 16 افراد جاں بحق
کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان صوبے تخار کی مسجد میں بم دھماکہ ہوا ہے،جس میں گورنر سمیت سولہ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے تخار کی مسجد میں نصب بم اس وقت پھٹا جب لوگ نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ایجنسی کے مطابق دھماکے کا ہدف صوبہ قندوز کے گورنر محمد عمر تھے۔
جنگ نیوز کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے تخار کی مسجد میں بم دھماکے میں گورنر قندوز سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے علاقے تعلقان کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ہوا،جس سے وہاں ادائیگی کیلئے آنے والے قندوز کے گورنر محمد عمر خان اور مسجد کے پیش امام سمیت 15افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 39572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش