0
Sunday 29 Jun 2014 13:32

سامرا، امامین عسکریین کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کا راکٹوں سے حملہ

سامرا، امامین عسکریین کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کا راکٹوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراق، سامرا میں امامين عسكريين علیہما السلام کے مقدس مزار پر تکفیری دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا، جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ داعش کے دہشت گردوں نے مقدس حرم پر تین راکٹ فائر کیے جو حرم کے صحن میں آ کر گرے۔ ذرا‏ئع کے مطابق، اس حملے میں کم از کم 9 بےگناہ عراقی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ سامرا کے حکام کے مطابق، ایک مارٹر مقدس مزار کے دروازے کے قریب استقبالیہ علاقے پر گرا۔ عراقی فضائیہ نے حملے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے جہاں سے یہ حملہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سامرا بغداد سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس شہر میں اہل تشیع کے دو امام حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے مزارات ہیں، جن کی زیارت کے لیے سالانہ کروڑوں زائرین سامرا جاتے ہیں۔ عراق کے شیعہ اور سنی علماء نے دہشت گردوں کے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد اسلام کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 396061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش