0
Wednesday 2 Jul 2014 22:32
ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے چل رہی ہے

دنیا امریکی جنگی جنون کا خمیازہ بھگت رہی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

دنیا امریکی جنگی جنون کا خمیازہ بھگت رہی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگست میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو گی۔ ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کے سہارے چل رہی ہے۔ مسلم حکمران عراق اور شام میں فرقہ واریت کی بھڑکتی آگ کو بجھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کر رہا ہے۔ دنیا امریکی جنگی جنون کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ آپریشن ضربِ عضب میں فوج کی کامیابیوں سے قوم کو حوصلہ ملا ہے۔ ارسلان افتخار کو اعلیٰ عہدہ دے کر افتخار چوہدری کے ’’احسانات‘‘ کا بدلہ اتارا گیا ہے۔ شریف برادران ’’سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست‘‘ کے علمبردار ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریوں کی سیاست نے جمہوریت یرغمال بنا رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر میاں غلام مصطفی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ رمضان المبارک میں شیطان قید اور مہنگائی آزاد ہو گئی ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستانی سیاست کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی غلامی سے آزاد کرانا ہو گا۔

چئیرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی غلامانہ اور داخلہ پالیسی ظالمانہ ہے۔ حکمرانوں کے احمقانہ اور آمرانہ فیصلے حکومت کے لیے خودکش ثابت ہوں گے۔ سیاست میں گولی اور گالی کا کلچر ختم کرنا ہو گا۔ حقیقی جمہوریت کے لیے نظامِ زر و ظلم کا خاتمہ ضروری ہے۔ موجودہ انتخابی نظام جمہوریت کی نفی ہے۔ حکومت اپوزیشن کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ عدم برداشت جمہوریت کے لیے اصل خطرہ ہے۔ مذہبی تہواروں پر دنیا بھر میں قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ دھن، دھونس اور دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتنے والوں کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ افطار پارٹی سے ملک بخش الٰہی، میاں فہیم اختر، صاحبزادہ حسین رضا، صاحبزادہ حسن رضا، پیر طارق ولی چشتی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 396952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش