0
Monday 30 Jun 2014 00:43

ظالم حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دنیا و آخرت میں دینا ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری

ظالم حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دنیا و آخرت میں دینا ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوُن کی ذمہ دار ہے، وزیراعلٰی اپنے وزرا سمیت مستعفی ہو کر گرفتاری دیں، شہباز شریف نے نہتے لوگوں اور خواتین کا قتل عام کرکے ظلم و بربریت کی بدترین مثال قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی باشعور اور غیرت مند انسان خواتین پر ہاتھ نہیں اُٹھاتا، جو ظلم سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مظلوموں کیساتھ کیا گیا، اس کا حساب ان ظالم حکمرانوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مسلم لیگ نون نے جمہوریت کا نام بدنام کیا، آج ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم نے ظالموں کے ظلم پر خاموش رہنا ہے یا مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ ہم آپ پر ہونے والے اس ظلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کیخلاف آپ کی ہر جائز قانونی و آئینی جدوجہد میں آپ کیساتھ ہیں۔ اے پی سی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 396138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش