0
Friday 4 Jul 2014 13:33

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں وزیراعظم مودی کے دورے سے قبل بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع پونچھ میں تین نوجوانوں کو شہید کر کے مجاہدین قرار دے دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں بالونی کے مقام پر ایک پرتشدد کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا۔ فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان مجاہدین تھے اور وادی میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 14 مجاہدین پر مشتمل گروپ نے صبح کے وقت کرشنا گھاٹی کے مقام سے وادی میں دراندازی کی کوشش کی، فوج کی وارننگ پر مجاہدین نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں تین مجاہدین مارے گئے جبکہ دیگر مجاہدین علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کے دورے سے قبل حالیہ دنوں میں دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ دریں اثنا ضلع بڈگام میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی ایک فوجی تربیت گاہ کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجی تحریک شروع کر دیا۔ توسہ میدان نامی فوج کی اس فائرنگ رینج کی زد میں درجنوں آبادیاں ہیں جہاں گذشتہ برسوں کے دوران متعدد افراد گولہ و بارود پھٹنے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حالیہ واقعہ میں ایک سات سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی اور اس کا بھائی زندگی بھر کیلئے معذور ہو گیا۔ توسہ میدان کا علاقہ اہم چراگاہ ہوا کرتا تھا لیکن اب بھارتی فوج کی مشقوں کا مرکز ہے۔ مقامی افراد فوج کی مشقوں کے باعث ہر وقت خوفزدہ رہتے ہیں۔ کھیتوں میں بکھرے بارودی شیل بچوں اور بڑوں کی موت کا سبب بنتے ہیں۔ حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نے توسہ میدان کے خلاف لوگوں کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 397207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش