0
Sunday 10 Oct 2010 10:43

ایران کی جانب سے 30 ٹرالر امدادی سامان کراچی پہنچ گیا،ایرانی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد قابل ستائش ہے،وزیراعلیٰ سندھ

ایران کی جانب سے 30 ٹرالر امدادی سامان کراچی پہنچ گیا،ایرانی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد قابل ستائش ہے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کو ایران کے قونصل جنرل سے قونصلیٹ میں ملاقات کی،جہاں ایران کے قونصل جنرل عباس علی عبداللہی  نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت ایران اور ایران کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا سیلاب سے متاثرہ سندھ کے عوام کی امداد اور بحالی کے تعاون پر حکومت سندھ اور صوبے کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب ہماری تاریخ کا ایک بڑا المیہ ہے،جس کی وجہ سے عوام نے انتہائی تکالیف برداشت کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے امداد اور تعاون کو حکومت اور صوبے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام نے پاکستان کے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور ریلیف و تعمیر نو کیلئے اقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام پاکستانی بھائیوں اور ہمسایہ لوگوں کو مصیبت میں نہیں دیکھ سکتے،جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے،ہم ان کی امداد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،صوبائی وزراء نرگس این ڈی خان،شازیہ عطا مری،اراکین سندھ اسمبلی عائشہ کھوسو،رخسانہ شاہ،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی، معاون خصوصی وقار مہدی اور دیگر موجود تھے۔بعد میں ایران کے قونصل جنرل نے متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے ایران سے آیا ہوا امدادی سامان وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کیا۔
حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے 30 ٹرالروں پر مشتمل قافلہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا،جسے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وصول کیا۔ اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اپیل پر ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کی،جسے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ پہنچایا گیا۔امدادی سامان جس میں اشیا خورد و نوش،کمبل،خیمے،کپڑے،برتن،اور دوائیاں شامل ہیں۔امدادی سامان کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا عباس علی عبد الٰہی نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے کیا۔ایران قونصلیٹ جنرل کے مطابق اب تک 150 ٹرالروں پر مشتمل امداد پاکستان پہنچائی جا چکی ہے۔آغا عباس علی نے بتایا کہ حکومت ایران کی جانب سے اعلان کردہ امدا میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس موقع وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران کی جانب سے سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں کیلئے جس جذبہ کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔اس موقع پر پر سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 39753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش