0
Sunday 6 Jul 2014 20:46

قبلہ اول بیت المقدس امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، علامہ عارف حسین واحدی

قبلہ اول بیت المقدس امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 جولائی 2014ء کو جمعۃ الوداع ’’عالمی یوم القدس ‘‘ کے طور پر منائے گی اور اس موقع پر احتجاجی اجتماعات، جلسے، جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی، جن میں اسرائیلی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور دنیائے عالم پر واضح کیا جائے گا کہ قبلہ اول بیت المقدس امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، اس کی صہیونی پنجوں سے آزادی اسلامیان عالم کا خواب ہے۔ امت مسلمہ کی وحدت دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے، پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں موجود ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ہم وحدت کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ہم اس ملک میں اتحاد امت کے بانیان میں سے ہیں۔

القدس کمیٹی راولپنڈی/اسلام آباد کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں یوم القدس کے جلوس کے انتظامات کے جائزہ اجلاس جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ غلام قاسم جعفری، جنرل سیکرٹری نزاکت نقوی، ضلع اسلام آباد کے قائمقام صدر ملک تنویر حیدر، جنرل سیکرٹری تصور حسین اور دیگر عہدیداران شریک تھے، سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے یوم القدس کا جلوس برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ چوک میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلے گا، جس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران، جعفریہ یوتھ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انجمن جانثاران اہل بیت، حیدریہ اسکاؤٹس، الصادق اسکاؤٹس سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

شیعہ علماء کونسل راولپنڈی/اسلام آباد کے عہدیداران و کارکنان نے یوم القدس کے موقع پر جلوس کے انتظامات میں بھرپور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے روابط بارے بتایا اور حیدریہ اسکاؤٹس اور الصادق اسکاؤٹس کی جانب سے جلوس کے دوران حفاظتی امور انجام دینے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں ضلع راولپنڈی/اسلام آباد کے عہدیداران و کارکنان کی افطار پارٹیوں میں پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 397696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش