0
Sunday 10 Oct 2010 11:06

منور حسن گڑھے مردے اکھاڑنے پر مجبور نہ کریں،مولانا عبدالغفور حیدری

منور حسن گڑھے مردے اکھاڑنے پر مجبور نہ کریں،مولانا عبدالغفور حیدری
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سید منور حسن ہمیں گڑھے مردے اکھاڑنے پر مجبور نہ کریں۔جماعت اسلامی کی قیادت کے بیانات متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔وہ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی طرف سے دیے گئے عشایئے سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر کراچی کے امیر قاری محمد عثمان،سید حماد اللہ شاہ،مولانا حلیم الرحمن قریشی،مولانا محمد غیاث،قاضی فخر الحسن،مولانا خلیل احمد بلیدی،مولانا عنایت اللہ، مولا ناعبدالمالک،قاضی امین الحق و دیگر موجود تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں میں جماعت اسلامی کا رویہ اور ہوتا ہے اور باہر رویہ دوسرا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کی سیاسی غلطیاں اسے روز بروز سیاسی ناکامیوں کی طرف لے جا رہی ہیں۔متحدہ مجلس عمل چھوڑ کر اے پی ڈی ایم بنانا اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور پھر ضمنی انتخابات میں شرمناک شکست نے جماعت اسلامی کی مقبولیت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے،ان جیسی دیگر تمام غلطیوں کو اپنے کارکنوں کی نظروں سے چھپانے کے لیے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 39783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش