0
Tuesday 24 Aug 2010 15:10

امریکا دہشت گرد ہے،لیکن طالبان کا ردعمل بھی ٹھیک نہیں ہے،ایم کیو ایم کے ہوتے طالبان کی ضرورت نہیں،فضل الرحمان

امریکا دہشت گرد ہے،لیکن طالبان کا ردعمل بھی ٹھیک نہیں ہے،ایم کیو ایم کے ہوتے طالبان کی ضرورت نہیں،فضل الرحمان
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے مارشل لاء کی بات کر کے مشکلات پیدا کر دی ہیں،ایم کیو ایم کی موجودگی میں طالبان کی ضرورت نہیں،پشتون اور مہاجرین کی لاشوں پر سیاست کر کے قوم پر مہربانی کی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی پیشہ ورانہ شخصیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام میں فوج کو اہمیت حاصل ہے،لیکن فوج کو بلانے کا مقصد قوم کو مایوس کرنا ہے۔الطاف حسین اپنے بیان کی وضاحت کریں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لڑائی صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہو رہی ہے۔ایم کیو ایم کی موجودگی میں طالبان کی ضرورت نہیں،قوم تعصب کی بنیاد پر ہونے والی سیاست کو مسترد کر دیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا دہشت گرد ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے،لیکن طالبان کا ردعمل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان سے مشکلات پیدا ہوئی ہیں اور قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے طالبان کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں متاثرین سیلاب کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو ایم کیو ایم اور اے این پی کی سیاست قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بلانے سے قوم میں مایوسی پھیلے گی۔جمہوریت چلتی رہے گی،تو سیاسی تبدیلی آ ئے گی،اور نظام ٹھیک ہو گا،تو فوج بدریج سیاست سے الگ رہے گی۔
جنگ نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان نے قوم کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں،وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں۔اسلام آباد میں لیبیا کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امدادی سامان کی روانگی کے لئے منعقد تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ فوج کو سیاسی نظام سے نکلنے میں وقت لگے گا،انھوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی موجودگی میں وہاں طالبان کی کیا ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 35224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش