0
Friday 11 Jul 2014 17:13

ایبٹ آباد، خطیب آل محمد علامہ وسیم شیرازی کو انکے والد کے ہمراہ شہید کر دیا گیا

ایبٹ آباد، خطیب آل محمد علامہ وسیم شیرازی کو انکے والد کے ہمراہ شہید کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں نامور ذاکر اہل بیت و خطیب آل محمد علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد کو شہید کر دیا گیا۔ علامہ وسیم شیرازی حسن ٹاون ایبٹ آباد میں موجود اپنی رہائش گاہ سے اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کے لئے نکل رہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے علامہ وسیم شیرازی اور ان کے والد پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ جس سے دونوں باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ علامہ وسیم شیرازی نے چند روز قبل انتظامیہ کو مسلسل ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ گیا تھا اور سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا تھا، تاہم پولیس نے سکیورٹی فراہم نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 398806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش