0
Monday 14 Jul 2014 04:51

ملی یکجہتی کونسل کا جمعہ 18 جولائی کو صیہونی جارحیت کیخلاف یوم مذمت اسرائیل منانیکا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کا جمعہ 18 جولائی کو صیہونی جارحیت کیخلاف یوم مذمت اسرائیل منانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، کونسل میں شامل جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے پروفیسر ساجد میر، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی، جماعۃ دعوۃ پاکستان کے پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت اہلحدیث پاکستان کے عبدالغفار روپڑی، تنظیم اسلامی کے حافط عاکف سعید، تحریک احیائے خلافت کے قاضی ظفرالحق، جمعیت اشاعت توحید و سنت کے مولانا چیب طاہری، جمعیت اتحاد العلمائے پاکستان کے مولانا عبدالمالک، متحدہ علمائے کونسل کے مولانا عبدالروف ملک، تنظیم العارفین کے صاحبزادہ سلطان احمد علی، تحریک فیضان اولیاء کے دیوان عظمت شاہ، وفاق علماء شیعہ پاکستان کے علامہ سید رضی جعفر نقوی، جمعیت علمائے اسلام سینیئر گروپ کے پیر عبدالرحیم، وفاق المدارس شیعہ کے حافظ ریاض حسین نجفی، مشائیخ اسلام پاکستان کے پیر عبدالشکور نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 18 جولائی جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم مذمت اسرائیل منانے کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل و غارت گری روکنے کے لئے او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کرے، جس میں اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف تمام مسلم ممالک کوئی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کریں، تاکہ روز روز کی اسرائیل کی اس دہشت گردی کا کوئی سدباب ہوسکے۔ اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ کسی دباو میں آئے بغیر اسرائیل کی اس دہشت گردی کو رکوانے کی بھرپور سعی کرے اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرانے کے لئے اپنا بھرپور اثرورسوخ استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ : 399274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش