0
Thursday 17 Jul 2014 15:55

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش کی کھٹمنڈو میں سارک ممالک کی کانفرنس میں شرکت

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش کی کھٹمنڈو میں سارک ممالک کی کانفرنس میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات، ثقافت، سیاحت و امور نوجوانان و ترقی بہبود خواتین سعدیہ دانش نے کھٹمنڈو نیپال میں سارک ممالک کی خواتین ممبران اسمبلی کے لیے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ UN ویمن اور UNDP کے زیراہتمام تین روزہ کانفرنس کا مقصد سیاسی امور میں خواتین کی شرکت کو مضبو ط بنانا اور ان میں سیاسی شعور کو پختہ بنانا تھا۔ صوبائی وزیر سعدیہ دانش نے گلگت اور پاکستان میں سیاسی شعور اور آگاہی کے حوالے سے خواتین کی نمائندگی کی۔ اس کانفرنس میں خواتین کے سیاسی حقوق اور حکومت و معاشرہ سازی میں انکے کردار کے حوالے سے سارک کے تمام ممبر ممالک سے خواتین ممبران اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کی ترقی اور سیاسی میدان میں انکی مزید پذیرائی کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ ان کو سیاسی عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے مواقع ملتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 399990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش