0
Sunday 20 Jul 2014 10:29

آئی ڈی پیز کے معاملہ پر عمران خان اور آرمی چیف کے مابین رابطہ

آئی ڈی پیز کے معاملہ پر عمران خان اور آرمی چیف کے مابین رابطہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کے معاملے پر عمران خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے، بنوں جانے کے لیے 17 غیر سرکاری تنظیموں کو این او سی جاری کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک صوبائی حکومت کو ایک پیسہ جاری نہیں کیا، این جی اوز شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 27 ملین ڈالرز کی امداد لے کر جائیں گی۔ اس موقع پر تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی امدادی اداروں کو متاثرین تک رسائی نہ دی گئی تو سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئی ڈی پیز کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے عملی اقدامات کرے، آزادی مارچ کے لیے انتظامات مکمل ہیں، جلسے کے مقام کا فیصلہ مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 400490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش