0
Wednesday 23 Jul 2014 18:58

غزہ کے مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ علماء کونسل کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان

غزہ کے مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ علماء کونسل کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ سوگ کے تیسرے روز بروز جمعۃ المبارک ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعۃ الوداع 25 جولائی 2014ء عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکواٹرز میں احتجاجی جلسے و جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی، جن میں شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ سمیت تمام مکاتب فکر کے رہنما اور مختلف شعبہ حیات ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یہ بات شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی القدس کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 
علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی اسرائیل جیسی غاصب اور غیر قانونی ریاست سے آزادی ہر کلمہ گو مسلمان کے دل کی آواز ہے اور عالم اسلام کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ صہیونی غاصبانہ قبضے کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوکر صدائے احتجاج بلند کرے۔ جمعۃ الوداع کو پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا جانا، اس صدائے احتجاج کو بلند کرنے کا بہترین اور انتہائی مناسب موقع ہے۔ لہذا ملت مسلمہ اور خاص طور پر اسلامیان پاکستان کو چاہیے کہ وہ جمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے القدس ریلیوں اور احتجاجی پروگرام میں بھرپور انداز میں شریک ہوکر اپنی ملی و قومی بیداری کا ثبوت فراہم کریں۔ دریں اثناء انہوں نے بتایا کہ القدس کمیٹی اسلام آباد/راولپنڈی کے زیراہتمام القدس ریلی حسب سابق امسال بھی میلوڈی چوک سے آبپارہ چوک اسلام آباد تک نکالے جائے گی، جو بعد میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرلے گی۔
خبر کا کوڈ : 401124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش