0
Thursday 24 Jul 2014 16:08

ڈی آئی خان، گزشتہ روز شہید ہونیوالے اختر عباس کاظمی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

ڈی آئی خان، گزشتہ روز شہید ہونیوالے اختر عباس کاظمی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونیوالے سید اختر عباس کاظمی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے پولیس اہلکارنسیم عباس کی نمازجنازہ عیدگاہ کلاں اوراہل تشیع مکتب فکرسے تعلق رکھنے والے اخترعباس شاہ کاظمی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کوٹلہ سیدان میں اداکردی گئی بعدازاں انکو اپنے آبائی قبرستانوں میں سیکورٹی کے سخت پہرے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات کے بعد شہر میں سیکورٹی کوہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس کا موبائل گشت بڑھا دیا گیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں چھاپوں کاسلسلہ بھی شرو ع کیا گیا، جس میں درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ جن میں سے کئی کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شام تھانہ کینٹ کی حدودمیں زکوڑی قبرستان کے قریب سید اختر عباس شاہ کاظمی ولد غلام علی شاہ سکنہ کوٹلہ سیدان کی موٹر سائیکل نمبر DGO-556 پر اپنے گھر جا رہے تھے، کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ موقع پرشہید ہو گئے۔ اسی طرح تھانہ کینٹ کی حدود میں عیدگاہ کلاں کے نزدیک کانسٹیبل نسیم عباس جو سی ٹی ڈی تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں تعینات تھااور انٹیلی جنس ڈیوٹی کے سلسلے میں علاقہ میں موجود تھا، کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ کینٹ پولیس نے دونوں واقعات کے سلسلے میں نامعلوم ملزمان کیخلاف 302/34/7ATAPPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 401270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش