0
Sunday 27 Jul 2014 10:14

افغان فوجی غیر ملکی قابضین کیلیے جان دینے کی بجائے ہمارے ساتھ مل جائیں، ملا عمر

افغان فوجی غیر ملکی قابضین کیلیے جان دینے کی بجائے ہمارے ساتھ مل جائیں، ملا عمر
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں فوجی محاذ پر آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے جوان غیر ملکی قابضین کیلیے جان نہ دیں بلکہ طالبان کے ساتھ مل جائیں، طالبان افغان فورسز کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب آخری غیر ملکی حملہ آور فوجی افغانستان چھوڑ جائے گا تو ہماری جنگ ختم ہوجائیگی، ہماری تمام تر جدوجہد صرف کابل میں اسلامی امارت کے قیام کیلیے ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ ملا عمر کا کہنا تھا کہ ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل یا انہیں نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن ان کے لئے بھی بہتر ہوگا کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ورنہ انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے افغان حکومت سے کہا کہ وہ امن معاہدے پر دستط نہ کرے کیونکہ اس سے کسی کو فائدہ حاصل نہیں ہوگا، جب تک غیر ملکی افواج افغانستان میں موجود رہیں گی ان کے خلاف ہمارا جہاد بھی جاری رہے گا، جس سے خطے اور ملک کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 401705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش