0
Sunday 27 Jul 2014 03:28

حکومت نے آرٹیکل 245 کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، طاہرالقادری

حکومت نے آرٹیکل 245 کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل دو سو پنتالیس کے تحت اختیارات کا ناجائزہ استعمال کیا ہے، جو حکومت دارالحکومت نہیں سنبھال سکتی وہ ملک کیسے چلائے گی۔ وفاق کی جانب سے آرٹیکل دو سو پنتالیس کے تحت تین ماہ کیلئے اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمران تمام فیصلے گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں فوج بلانے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ حکومتی امور کو چلانا ہے۔ ملک میں دہشتگردی کے کئی واقعات ہو چکے مگر فوج طلب نہیں کی گئی۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کون سا واقعہ ہونے جا رہا ہے جس کیلئے فوج طلب کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 401737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش