0
Saturday 9 Aug 2014 23:08

حکومتی ایماء پر سنی اتحاد کونسل کے ایک ہزار سے زائد کارکنان و عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا

حکومتی ایماء پر سنی اتحاد کونسل کے ایک ہزار سے زائد کارکنان و عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محبوب صدیقی اور جنرل سیکرٹری پنجاب مفتی محمد سعید رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں پر ظالمانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ حکومت یزیدیت کا بدترین مظاہرہ کر رہی ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں سول مارشل لاء نافذ کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے حکمران خود بھی دہشت گردی کے معیار پر پورا اتر آئے ہیں۔ پرامن اور محب وطن سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ غیر جمہوری، آمرانہ اور ظالمانہ ہے۔ صوفیاء کے ماننے والے انقلاب کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکمران پاکستان بنانے والے اکثریتی اور محب وطن مکتبہ فکر کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ اقتدار کے نشے میں مست حکمران طاقت کے استعمال سے حالات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 403918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش