0
Sunday 10 Aug 2014 18:39

جب تک انقلاب نہیں آتا ہم گھر نہیں لوٹیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

جب تک انقلاب نہیں آتا ہم گھر نہیں لوٹیں گے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے یوم شہداء کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن میں دہشت گرد بیٹھے ہیں، اگر ماڈل ٹاؤن میں دہشت گرد بیٹھے ہیں تو جاتی عمرہ میں چور، ڈاکو اور لٹیرے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود جو اصل میں رانا مشکوک ہے، اس سے بھی انتقام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد جانا ہے، اور وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے ڈر کر لاہور آگئے ہیں، وزیراعظم صاحب آپ اسلام آباد چلیں، پہلے ہم آپ کے بھائی کو دیکھیں گے پھر آپ کو دیکھ لیں گے، ملک میں انقلاب آکر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ جب ہم انقلاب کے لئے نکلیں گے تو یزید کے ماننے والے ریاستی طاقت استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے دیکھ لیا کہ ادھر یزید نے پانی بند کیا تھا، ادھر شریف نے پانی بند کیا، ادھر حسین نے قربانی دیں، ادھر حسین کے ماننے والے قربانی دے رہے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جب تک انقلاب نہیں آتا، ہم ادھر رہیں گے، کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب یا شہادت، تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ انقلاب لانے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں فلک شگاف نعرے لگوائے۔
خبر کا کوڈ : 404042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش