0
Monday 11 Aug 2014 18:58

این اے 211 سے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی کامیابی کالعدم، پی پی کے ذوالفقار علی کامیاب

این اے 211 سے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی کامیابی کالعدم، پی پی کے ذوالفقار علی کامیاب
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211 نوشہرو فیروز سے وفاقی وزیر پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ظفر شیروانی کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211 نوشہرو فیروز پر انتخابی عذر داری کی سماعت کی، جس میں جسٹس ظفر شیروانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 2002ء میں غلام مرتضیٰ جتوئی کی ڈگری جعلی ثابت ہو چکی ہے، جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ غلام مرتضیٰ جتوئی الیکش لڑنے کیلئے بھی اہل نہیں تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں این اے 211 نوشہرو فیروز سے غلام مرتضیٰ جتوئی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی کو کامیاب قرار دے دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی عام انتخابات میں نیشنل پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے تھے اور انتخابات کے بعد نیشنل پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) میں ضم ہوگئی تھی اور غلام مرتضیٰ جتوئی کو وفاقی وزیر برائے پیداوارکا قلمدان سونپا گیا۔
خبر کا کوڈ : 404220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش