0
Friday 1 May 2009 10:54

دفاع اسلام ریلی ہر حال میں نکالی جائے گی، ثروت قادری

کراچی میں لسانی فسادات کا خدشہ ہے، شکیل قا دری
دفاع اسلام ریلی ہر حال میں نکالی جائے گی، ثروت قادری
کراچی:سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات، چھاپے ہمیں حق کی راہ سے نہیں ہٹا سکتے۔ راولپنڈی میں نکالی جانے والی دفاع اسلام ریلی ہر حال میں نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ظلم و جبر ہمیں ریلی نکالنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے محب وطن عوام، کارکنان سے اپیل کی کہ کل بعد نماز جمعہ سروں پر کفن باندھ کر دفاع اسلام ریلی میں شرکت کریں یہ ریلی قبائلی علاقوں میں مساجد و مدارس اور مزارات پر قبضے اور اسلحے کی نوک پر اسلام کو بدنام کرنے کیخلاف ہے۔ انہوں نے وفاقی
حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم مئی بروز جمعہ کو لیاقت باغ مری روڈ راولپنڈی سے نکالی جانے والی پرامن دفاع اسلام ریلی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
کراچی میں لسانی فسادات کا خدشہ ہے، شکیل قا دری
کراچی: سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دہشتگردی پر قابو نہ پایا تو خدشہ ہے کہ وہ نادیدہ قوتیں جو اس شہر کے امن کو تباہ کر نا چاہتی ہیں فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات شروع کرا دیں گی۔ انہوں نے پر تشدد واقعات میں 32سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 4045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش