0
Wednesday 13 Aug 2014 11:30

حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات اچھے ہیں، فوجی بغاوت یا مداخلت کا کوئی امکان نہیں، خواجہ آصف

حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات اچھے ہیں، فوجی بغاوت یا مداخلت کا کوئی امکان نہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہروں کے دوران فوجی مداخلت کے امکان کو مکمل مسترد کر دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات اچھے ہیں، فوجی مداخلت کا کوئی امکان نہیں۔ امریکی ٹی وی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت میں خارجہ پالیسی اور مسلح افواج کی ضروریات پر مکمل اتفاق اور ہم آہنگی ہے۔ وہ کسی قسم کی فوجی بغاوت اور مداخلت کا کوئی امکان نہیں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کل اپنے لاکھوں کارکنان کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار اور اچھے ہیں۔ انہیں ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے فوج مداخلت کرے۔ امریکی نیوز سروس کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اور فوج کی ضروریات پر حکومت اور فوج کے درمیان مکمل اتفاق اور ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج کے نتیجے میں فوج کی مداخلت کے خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار اور اچھے ہیں۔ انہیں فوج کی مداخلت یا بغاوت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے چار سال ابھی باقی ہیں۔ اسے اپنا ایجنڈا پورا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 404551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش