0
Friday 22 Aug 2014 04:56
پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہے نہ مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں

نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں، امریکہ انکے ساتھ کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، امریکہ

نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں، امریکہ انکے ساتھ کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں جن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، غیر آئینی طریقے سے حکومت کے خاتمے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ امریکہ کی جانب سے مسلسل تیسرے روز پالیسی بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں، امریکہ ان کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے پرامن مذاکرات ہونے چاہییں، تاہم غیر آئینی طریقے سے حکومت کے خاتمے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں، تاہم پاکستان میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی ملاقاتوں میں یقیناً اس معاملے پر بھی بات ہوئی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 406065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش