0
Saturday 23 Aug 2014 01:30

خورشید شاہ کی پی ٹی آئی سے استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

خورشید شاہ کی پی ٹی آئی سے استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ تحریک انصاف کے رہنما عوامی اعتماد کو ٹھوکر نہ ماریں۔ تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے جمہوریت کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور دھرنے دینے والے ملک کے وسیع تر مفاد میں بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور عوامی اعتماد کو ٹھوکر نہ ماریں۔ اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 406176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش