0
Friday 29 Aug 2014 00:11

ڈاکٹر طاہرالقادری کی علامہ ناصر عباس اور حامد رضا سے اہم مشاورت، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے روانہ

ڈاکٹر طاہرالقادری کی علامہ ناصر عباس اور حامد رضا سے اہم مشاورت، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کا معاملہ ڈسکس کیا ہے۔ ملاقات کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آرمی کی فقط ثالثی قبول نہیں کریں گے، بلکہ آرمی کو بطور ضامن بھی بننا ہوگا تب جا کر یہ معاملات کسی کروٹ بیٹھیں گے، اس کے بعد علامہ طاہرالقادری نے آرمی چیف کو اپنا پیغام بھجوایا جس کے بعد آرمی نے ضامن بننے کی بھی حامی بھر لی۔ تینوں جماعتوں کے سربراہوں نے معاملات کی کم از کم سطح طے کی، جس کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری آرمی چیف سے ملاقات کیلئے راونہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 407160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش