0
Sunday 31 Aug 2014 22:39

جماعت اسلامی نے ملکی صورتحال پر قومی مجلس مشاورت طلب کرلی

جماعت اسلامی نے ملکی صورتحال پر قومی مجلس مشاورت طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل اسلام آباد میں قومی مجلس مشاورت طلب کرلی، سراج الحق کہتے ہیں وزیر اعظم، عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست رابطہ کریں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے، اس مشکل صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کی قومی مجلس مشاورت بلائی گئی ہے، جس میں حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں سے رابطہ کیا گیا۔ سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ سے مل کر عمران خان کو پارلیمنٹ کی ضمانت دینے کی پیشکش کی تھی، مارشل لاء کی باتیں کرنیوالے فوج کو دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش