0
Wednesday 3 Sep 2014 15:12

الطاف حسین پارٹی رہنماؤں سے ایکبار پھر سخت ناراض، آج شام اہم فیصلے متوقع

الطاف حسین پارٹی رہنماؤں سے ایکبار پھر سخت ناراض، آج شام اہم فیصلے متوقع
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پارٹی رہنماؤں سے ایکبار پھر سخت ناراض ہو گئے ہیں، آج شام تمام سیکٹر ارکان اور کارکنان کو نائن زیرو طلب کرلیا۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے تمام باکردار سیکٹر و یونٹس کے ممبران و کارکنان جن کے دامن ہر قسم کی برائیوں سے پاک ہوں، کا اجلاس آج شام چھ بجے لال قعلہ گراؤنڈ میں طلب کر لیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی نازک صورت حال سے وہ پہلے ہی دکھی، غمزدہ اور پریشان ہیں، دوسری طرف پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی تفصیلات آج شام کے اجلاس میں بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 408044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش