0
Thursday 4 Sep 2014 22:12

حکومت چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کرے، آصف علی زرداری

چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
حکومت چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کرے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے بحران کے باعث چین کے صدر کا غیر معمولی دورہ ملتوی ہوا جو افسوسناک ہے۔ حکومت چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کرے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین اسلام آباد میں بحران کو ختم نہیں کروا سکے۔ حکومت اسلام آباد میں جاری مسئلے کا فوری طور پر پرامن حل تلاش کرے۔ ذہنی انتشار کا باعث بننے والا تعطل فوری ختم کیا جائے۔

ادھر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں چینی صدر پاکستان نہیں آ رہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے چینی صدر کے دورے کے التواء کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمان صدر کو سکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹریبونل کی رپورٹ نے پنجاب حکومت اور وزیراعلٰی شہباز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا جب کہ وزیراعظم اور وزیراعلٰی ٹریبونل کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں اور اسے عوام کے سامنے کیوں نہیں لایا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 408261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش