0
Friday 5 Sep 2014 08:30

داعش کا طرزعمل ملحدانہ ہے اسکی کھل کر اور بھرپور مخالفت کی جائے، برطانوی اماموں کا فتویٰ

داعش کا طرزعمل ملحدانہ ہے اسکی کھل کر اور بھرپور مخالفت کی جائے، برطانوی اماموں کا فتویٰ
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے نامور مسلم مذہبی رہنماﺅں نے انتہا پسند دہشت گرد ملیشیا اسلامک سٹیٹ (داعش) کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا، عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والے اس دہشتگرد گروپ کو برطانیہ کے اماموں نے ملحد قرار دیا ہے۔ برطانوی امام دہشت گرد ملیشیا گروپ داعش کی مذمت اس سے زیادہ واضح الفاظ میں نہیں کرسکتے، انہوں نے اسلامک سٹیٹ کو انتہا پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل ملحدانہ ہے اور اسلام کی رو سے اس قسم کی تنظیم کی حمایت یا خود کو اس کے ساتھ وابستہ کرنا حرام عمل ہے۔ اس کے علاوہ اس فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں آباد مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ داعش کے زہریلے نظریات کی کھل کر مخالفت کریں۔ خاص طور سے ان نظریات کے برطانیہ میں پھیلاﺅ کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مذمت لازمی ہے۔ فتوے میں کہا گیا کہ وہ ان صحافیوں، شہریوں اور اماموں کا قتل کرتے ہیں۔ جو ان سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے مخالفین کی خواتین اور بچوں کو غلام بنا لیتے ہیں۔ فتوے کے مطابق داعش کے جنگجو جینیوا کنونشن اور غلامی کے خلاف طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 408305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش