0
Friday 5 Sep 2014 15:25

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی شوریٰ کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا گیا

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی شوریٰ کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کی شوریٰ کا اجلاس 14 ستمبر 2014ء بروز اتوار پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں تمام اضلاع کی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ گذشتہ ماہ کوہاٹ میں منعقد ہونے والے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے 14 ستمبر بروز اتوار صوبائی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اپنی تمام کابینہ کے ہمراہ شریک ہوں گے، اور کارگردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچہ کو صوبہ بھر میں مضبوط اور فعال بنانے، شعبہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانے اور ملک و صوبہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 408344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش