0
Wednesday 10 Sep 2014 21:20

ریاض کیانی کیجانب سے افضل خان کو 2 کروڑ روپے کا نوٹس ارسال

ریاض کیانی کیجانب سے افضل خان کو 2 کروڑ روپے کا نوٹس ارسال
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے موجودہ رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے پنجاب سے الیکشن کمیشن کے سابق رکن اور ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کو 2 کروڑ روپے کا نوٹس ارسال کر دیا۔ ریاض کیانی کی جانب سے ارسال کئے گئے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 14 روز میں افضل خان ان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں۔ قانونی نوٹس کے مطابق اگر سابق ایڈیشنل سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی کو بدنام کرنے کی کوشش پر معافی نہ مانگی تو کیانی ان کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ریاض کیانی کی جانب سے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ افضل خان کی جانب سے ٹی وی پروگرام میں لگائے جانے والے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ سابق ایڈیشنل کمشنر الیکشن کمیشن افضل خان نے ایک پروگرام میں گذشتہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری اور کیانی کو اس دھاندلی کا مرکزی کردار بھی قرار دیا تھا۔ افضل خان نے الزام لگایا تھا کہ افتخار چوہدری نے الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کی بھی خلاف ورزی کی تھی اور ریٹرننگ افسران تعینات کیے تھے اور اپنے کردار کو مخفی رکھنے کے لیے وہ الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے کردار پر اثر انداز ہوئے تھے۔ ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ افضل خان ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر ناراض تھے اسی وجہ سے اب عجیب و غریب الزامات لگا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش