0
Wednesday 10 Sep 2014 20:34
ماضی میں لوگ فوج کے کندھے پر چڑھ کر آتے رہے

آرمی چیف فوج کی سیاست میں مداخلت کا تاثر دینے والوں کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

وزیراعظم کو نکالنے کا آئینی طریقہ عدم اعتماد کا ووٹ ہے، اس بحران کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا
آرمی چیف فوج کی سیاست میں مداخلت کا تاثر دینے والوں کا نوٹس لیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم آخری وقت تک آئین پاکستان کا تحفظ کریں گے۔ حکومت پارلیمنٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہیں چلا رہی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے ٹکر لینے کا مطلب 20 کروڑ عوام سے جنگ ہے۔ ہم نواز شریف نہیں بلکہ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اس لئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ ہم آخری وقت تک آئین پاکستان کا تحفظ کریں گے کیونکہ جس میں ملک آئین نہ ہو وہ ملک ختم ہو جاتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب سیاست میں آئے تو میرے آئیڈیل تھے لیکن ان کی سیاست نے انہیں انتہائی مایوس کیا ہے۔ عمران خان روزانہ کسی نہ کسی سیاستدان کی پگڑی اچھالنے اور اسے گالیاں دینے میں مصروف رہتے ہیں۔ گانے یا قوالیوں سے کسی کی حکومت ختم نہیں کی جا سکتی۔ وزیراعظم کو نکالنے کا آئینی طریقہ عدم اعتماد کا ووٹ ہے۔ اس بحران کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ فوج کی سیاست میں مداخلت کا تاثر دینے والوں کا نوٹس لیں

دیگر ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہیں چلا رہی، ہم نواز شریف کی نہیں آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ جنگ پارلیمنٹ لڑرہی ہے، اس بحران کاحل پارلیمنٹ سےنکلےگا، ماضی میں لوگ فوج کے کندھے پر چڑھ کر آتے رہے، لوگوں نے اس بات کا تاثر دیا کہ انگلی اٹھنے والی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو نکالنےکا آئینی طریقہ کار عدم اعتماد کا ووٹ ہے، مذاکرات حکومت کا فرض ہے،حکومت مذاکرات کے لیے آخری حد تک جائے، جنرل راحیل شریف فوج کی مداخلت کا غلط تاثر دینے والوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سن لیں! جس ملک میں آئین نہیں ہوگا وہ ملک ہی نہیں رہے گا۔ آئین کو بنانے والے بڑے بڑے لوگ اب اس دنیا میں نہیں رہے، اب کون آئین، وفاق اور صوبے بچائے گا؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسٹیج پر مصروف ہیں، ان کے بارے میں کیا کہوں؟ وہ رابطے کے باوجود مجھ سے نہیں مل سکے، جب عمران خان سیاست میں آئے تھے تو وہ میرے آئیڈیل تھے، آرمی چیف فوج کو سیاست میں ملوث کرانیوالوں کے بیانات کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 409095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش