0
Sunday 14 Sep 2014 09:59
عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک حادثہ نہیں تھا، شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، قمر زمان کائرہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک حادثہ نہیں تھا، شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک حادثہ نہیں تھا اور 14 لوگوں کی ہلاکت اور سو افراد کے زخمی ہونے کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کو چاہیئے کہ وہ اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دھاندلی کے الزامات کی تصدیق ہوتی ہے تو ملک میں مڈٹرم انتخابات کروائے جا سکتے ہیں۔ چوہدری منظور اور عثمان سلیم ملک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے احتجاجی جماعتوں سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ موجودہ صورتحال میں عدلیہ کے کردار کے حوالے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ٹریبیونل کو بیس روز کے اندر اندر پی ٹی آئی کی انتخابی درخواست پر فیصلہ دینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں میں ٹریبیونل کی طرف سے ہونے والی تاخیر کا اعلٰی عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیئے۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی مسلم لیگ نون کے ساتھ صرف جمہوریت کی خاطر کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہماری جماعت وہ واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 409659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش