0
Sunday 14 Sep 2014 21:05

کلاچی، درابن روڈ پر پولیس مقابلے میں ٹی ٹی پی کا ایک دہشتگرد ہلاک

کلاچی، درابن روڈ پر پولیس مقابلے میں ٹی ٹی پی کا ایک دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں درابن روڈ پر ماڑی قبرستان کے قریب پولیس مقابلے میں مقامی طالبان کمانڈر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کو خفیہ اطلاعات ملی کہ کالعدم تحریک طالبان کے کچھ اہم کمانڈر لونی سے وزیرستان جارہے ہیں اس اطلاع پر پولیس کی طرف سے خصوصی ناکہ بندی کی گئی۔ ناکہ بندی پرایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا گیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے قریب پہنچ کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جوابی فائرنگ میں موٹر سائیکل پرسوار دونوں افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے دہشت گرد کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کی لاش پولیس نے قبضہ میں لے لی، جسکی شناخت بعدمیں لونی کے مقامی کمانڈر سلیم شاہ جی کے نام سے ہوئی جو تحریک طالبان کے معروف کمانڈر امیر جان ملنگ کادست راست تھا اور کلاچی جی پی او ڈکیتی میں ملوث تھا۔ ڈیرہ ٹاؤن میں اغواء ہونیوالے دو کیسز کے علاوہ پولیس کانسٹیبل کے قتل کے کیس کے علاوہ سیکورٹی فورسز اور پولیس پرحملوں میں بھی مطلوب تھا۔ سلیم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔سلیم شاہ جی علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 409702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش