0
Thursday 18 Sep 2014 19:15
ملک میں نئے صوبوں کا قیام انتہائی ضروری ہے

عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ بری نہیں، جاوید ہاشمی

عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ بری نہیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست کی وجہ سے حکمرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ بری نہیں لیکن آئین میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مارشل لاء کا راستہ میں نے نہیں سول سوسائٹی نے بند کیا ہے، اب بھی عمران خان کا بہت بڑا حامی ہوں تاہم تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کی وجہ سے حکمرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنا ہمارا حق نہیں، سپریم کورٹ، عسکری ادارے اور پارلیمنٹ لوگوں کے مسائل حل کریں، خان صاحب سے کہا کہ حکومت پر تنقید کریں لیکن پارلیمنٹ کے خلاف بات نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام انتہائی ضروری ہے، اگر نئے صوبے نہ بنائے گئے تو ملک باقی نہیں رہے گا۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ نون میں شمولیت کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود تحریک انصاف کے ترجمان بنیں نون لیگ کی ترجمانی مت کریں، میں نے مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی سے ٹکٹ مانگا اور نہ ہی انہوں نے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ایک دو روز میں کروں گا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ این اے 149 پر شاہ محمود قریشی (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش