0
Thursday 18 Sep 2014 22:54

اسکردو، شگر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری

اسکردو، شگر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا گھر گھر انتخابی فہرستوں کی تیاری کے معائنے اور الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے کام کا جائزہ لینے شگر پہنچ گیا۔ انہوں نے سب ڈویژنل رجسٹریشن آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر شگر موسٰی رضا، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز محمد جعفر اور اعجاز حسین آبادی کیساتھ شگر کے گاؤں ہورچس میں واقع پرائمری سکول میں انتخابی فہرستوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی رضا اور تحصیلدار محمد جعفر نے انہیں انتخابی فہرستوں میں درستگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے ڈپٹی الیکشن کمشنر کو یقین دلایا کہ مقررہ وقت سے پہلے فہرستوں کی تیاری اور درستگی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر عابد رضا نے انتخابی فہرستوں کی درستگی کیلئے منتخب اہلکاروں سے ان کے کام کے بارے میں مختلف سوالات کیے اور ہورچس میں واقع کچھ گھروں میں گئے جہاں انہوں نے گھر کے سربراہ سے اہلکاروں کی بارے میں سوالات کیے۔ عابد رضا نے سب ڈویژنل رجسٹریشن آفیسر کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی اور اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے کام کی تعریف کی اور زبردست الفاظ میں سراہا۔
خبر کا کوڈ : 410370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش