0
Friday 19 Sep 2014 00:25
داعش سے مقابلے کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں

امریکہ دہشتگردی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، نوری المالکی

امریکہ دہشتگردی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، نوری المالکی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے جمعرات کے دن اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ دہشتگردی سے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن اس نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد بند کرانے کے سلسلے میں کوئي ٹھوس اقدام انجام نہیں دیا ہے۔ نوری المالکی نے داعش کے خلاف امریکہ کے ہوائی حملوں کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ دہشتگردی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اس نے دہشتگردوں کے سلسلے میں دہری پالیسی اختیار کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے دہشتگردی مزید پھیل رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، اس کے یورپی اور عرب حکام ایسی حالت میں دہشتگردی اور داعش سے مقابلے کا دعویٰ کر رہے ہیں جب امریکی کانگریس نے شام کی حکومت کے مسلح مخالفین کو اسلحہ اور فوجی تربیت دینے کے بارے میں ایک بل پاس کر رکھا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے حالیہ ساڑھے تین برسوں کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرکے شام میں جنگ اور بحران کو ہوا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 410412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش