0
Friday 19 Sep 2014 22:23

اپوزیشن کا جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کریگا، اب صرف جماعتوں کی قیادت سے ملاقات ہوگی، خورشید شاہ

اپوزیشن کا جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کریگا، اب صرف جماعتوں کی قیادت سے ملاقات ہوگی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا جرگہ کسی دو نمبر قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، اب جرگہ صرف جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا، کہتے ہیں کہ دھرنا دینے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایوان میں آئیں، سیاست میں نہ کوئی ہمیشہ دوست ہوتا ہے نہ کوئی ہمیشہ دشمن۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا جرگہ اب صرف جماعتوں کی قیادت سے ہی ملاقات کریگا، خورشید شاہ نے کپتان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ بات چیت کیلئے بنی گالہ کے چھوٹے سے گھر میں جانے کیلئے بھی تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس انتظار میں ہیں کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے، دھرنے والے شاہراہ خالی کرکے ایوان میں آئیں، مل بیٹھ کر بات کریں گے، ہم آپ کے گھر کی کھلی فضاؤں میں مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔
 
خورشید شاہ نے کہا کہ ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیئے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، خیبر پختونخوا میں دس لاکھ آئی ڈی پیز موجود ہیں، مگر وہاں کے حکمران یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں بیس نئے صوبوں کی بات کی جا رہی ہے، سندھ محبتوں کا صوبہ ہے، اس کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت ہے، سندھ کی آٹھ ہزار سالہ تاریخ ہے، اس کیلئے ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اکثر بالواسطہ اور بلاواسطہ آمریت رہی، جنہوں نے ملک کو خرابی کی طرف پہنچایا، ان کی طرف کوئی انگلی نہیں اٹھاتا، دھرنا دینے والوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ جمہوریت ختم کرکے وزیراعظم بن بیٹھیں۔
خبر کا کوڈ : 410497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش