0
Thursday 25 Sep 2014 12:30

دھرنے دینے والوں کی ملکی دشمن ثابت ہو گئی ہے، شہباز شریف

دھرنے دینے والوں کی ملکی دشمن ثابت ہو گئی ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بے وقت دھرنوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں نے اپنے ملک سے دشمنی کی ہے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال، سیلاب زدہ علاقوں میں امداد، بحالی کی سرگرمیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بے وقت دھرنوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے، دھرنوں کی وجہ سے نا صرف ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بلکہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو فراموش کر کے بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا جس پر 18 کروڑ عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، اپنوں نے خود اپنے ملک کے ساتھ دشمنی کی ہے، چین سے ملنے والی حالیہ ای میل میں بھی ملکی صورت حال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے جس پر نادان دوستوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وعدے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو دنوں میں ادائیگی کر رہی ہے، پہلے مرحلے میں ہرمتاثرہ خاندان کے سربراہ کو 25، 25 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 411552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش