0
Wednesday 24 Sep 2014 20:51

طاہرالقادری کے دھرنے میں شریک ہر خاتون کو 5 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، عابد شیر علی کا الزام

طاہرالقادری کے دھرنے میں شریک ہر خاتون کو 5 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، عابد شیر علی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے الزام عائد کیا ہے کہ دھرنوں میں شامل خواتین کو رقم دی جاتی ہے، شرکاء کے شناختی کارڈ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنوں میں شامل فی خاتون 5 ہزار اور بچوں کے ساتھ آنے والوں کو 10 ہزار دیئے جاتے ہیں جبکہ شرکاء میں شامل ماﺅں، بہنوں کے شناختی کارڈ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا آئی ڈی پیز کی بے حسی پر ناچتے ہیں جبکہ عمران خان رات گزارنے بنی گالا چلے جاتے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید اور طاہرالقادری اس کابینہ کا حصہ تھے جس نے اکبر بگٹی کو شہید کیا، عمران خان روزانہ حکومت سے سوال کرتے ہیں، جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب بھی دے دیں۔
عابد شیر نے کہا کہ نواز شریف کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے پاکستان میں 33 ارب روپے کی چینی سرمایہ کاری کو روکا گیا، چینی سرمایہ کاری کا 40 فیصد بلوچستان میں خرچ ہونا تھا۔ انہوں نے مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنا قابل قدر بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 دن کے بعد عمران خان کی بجلی کاٹ دیں گے، عمران خان اب قانون سے بالاتر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 411455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش