0
Saturday 27 Sep 2014 22:30

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر مطمئن ہیں، مغربی سفارتکار

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر مطمئن ہیں، مغربی سفارتکار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارلحکومت میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک موقئر اخبار نے لکھا ہے کہ ایک مغربی سفارتکار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی خوش آئند ہے، وہ آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے بلاامتیاز قلع قمع کے حق میں ہیں۔ سفارت کاروں نے کہا کہ پاکستان میں آئین و جمہوریت کے حامی ہیں اور کسی بھی ماورائے آئین اقدام کے خلاف ہیں، دنیا میں تبدیلی آ چکی ہے، بنیادی انسانی حقوق کا عوام کو اس قدر ادراک ہے کہ فوج کے ذریعے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹا جانا بعید از قیاس ہے، کوئی بھی ایسی صورتحال کو پذیرائی نہیں دے سکتا۔ ایک دعوت میں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مغربی سفارتکار نے کہا کہ غزنی میں رونما ہونیوالے واقعہ پر انہیں تشویش ہے، جہاں سینکڑوں سیاہ پوشوں نے گذشتہ روز اور آج انسانیت کشی کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ کا ہراول دستہ بنا ہوا ہے جسے مغرب قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 411977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش