0
Thursday 9 Oct 2014 12:47

شمالی وزیرستان پر ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان پر ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے، حملے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ چھ ماہ کے وقفے کے بعد جون سے جاسوس طیاروں نے دوبارہ حملوں کا آغاز کیا، اس سے قبل وزیرستان کے علاقے شوال میں جاسوس طیاروں نے مشتبہ گاڑی اور گھروں کو نشانہ بنایا، ایک اندازے کے مطابق پانچ دنوں میں متعدد جاسوس طیاروں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جاسوس طیاروں کے حملوں میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جب ملک دشمنوں کے خلاف شمالی وزیرستان ایجنسی میں بڑے پیمانے پر آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا، جس میں اب تک کی رپورٹس کے مطابق 1500 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 413812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش