0
Thursday 9 Oct 2014 15:00
پاک فوج ایک انتہائی مشکل جنگ لڑ رہی ہے

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے افسران اور جوان ہمارے ہیرو ہیں، نواز شریف

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے افسران اور جوان ہمارے ہیرو ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ایسی جنگ لڑ رہی ہے، جس میں دشمن چھپا ہوا ہے اور چھپ کرحملے کر رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کیلئے جنگ آرمی چیف کی قیادت میں کامیابی سے لڑی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے میرانشاہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف میرانشاہ کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ وزیراعظم کو دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی دکھایا گیا۔ آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج ایک مشکل جنگ لڑ رہی ہے، جس میں دشمن چھپ کر وار کرتا ہے، پاک فوج یہ جنگ جیت رہی ہے۔ جس میں ملک میں ہمیشہ کے لئے امن آئے گا۔ وزیراعظم نے کامیابیوں پر جوانوں اور افسروں کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی پرجوش نعرے بلند کیے۔ میاں نواز شریف وہ پہلے وزیراعظم ہیں۔ جو میرانشاہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کو دہشت گردوں سےملنے والا اسلحہ اور بارود اور دیگرسامان بھی دکھا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ اور بھارتی ہتھیار بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی میرانشاہ کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا تھا، میر علی، بویا، دیگان اور دتہ خیل سمیت 90 فیصد علاقے کلیئر کرا لئے گئے ہیں۔ اسپیشل سروسز گروپ نے آپریشن میں نئی تاریخ رقم کی، آپریشن کی کامیابی میں پاک فضائیہ اور توپ خانے کا کردار اہم رہا۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف میران شاہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، چوہدری نثار، عبدالقادر بلوچ اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 413833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش