0
Thursday 9 Oct 2014 12:59

وزیر اعظم شمالی وزیرستان پہنچ گئے، آرمی چیف نے استقبال کیا

وزیر اعظم شمالی وزیرستان پہنچ گئے، آرمی چیف نے استقبال کیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ پہنچ گئے، وزیراعظم پورا دن جوانوں کیساتھ گزاریں گے، جہاں انہیں آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جمعرات کی صبح شمالی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکواٹرز میران شاہ پہنچے، وزیراعظم کی آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر آپریشن کمانڈرز اور جی او سی بھی آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر میران شاہ پہنچے ہیں، جہاں انہیں شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن "ضرب عضب" پر بریفنگ دی جائے گی، دورے کے دوران وزیراعظم جوانوں اور افسروں کے درمیان مصروف دن بھی گزاریں گے۔
خبر کا کوڈ : 413814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش