0
Friday 10 Oct 2014 19:59

ہند و پاک مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں، بانکی مون

ہند و پاک مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں، بانکی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بانکی مون کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے کشمیر میں امن اور استحکام کے لیے طویل المدت حل تلاش کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے دونوں جانب انسانی جانوں کے نقصان اور شہریوں کی نقل مکانی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل وزیر دفاع نے پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر کشمیر میں ’’بلا اشتعال‘‘ فائرنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو اس کا ’’بھرپور جواب‘‘ دیا جائے گا۔ ادھر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دو ایٹمی ہمسایہ ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں کرنا ۔چاہتا۔ درایں اثنا بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے دارالحکومت دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملے جاری رہے تو ہندوستان انھیں پاکستان کے لیے ’’ناقابلِ برداشت‘‘ بنا دے گا۔ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابھی تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں آٹھ ہندوستانی شہری اور 11 پاکستانی شامل ہیں۔ سرحد پر کئی دنوں سے کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ اگر سرحدوں پر پاکستان امن چاہتا ہے تو اسے بلا اشتعال فائرنگ روکنا ہوگی، ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ سرحد پر جاری گولہ باری کا مقصد پاکستان کی طرف سے دراندازی ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے اس معاملے پر بھارتی وزیراعظم سے جواب مانگا ہے۔ کانگریس جماعت کے رہنما آنند شرما نے کہا ہے کہ وزیر اعظم انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ان کا دھیان الیکشن جیتنے پر ہے نہ کہ سرحد پر۔
خبر کا کوڈ : 413995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش