0
Friday 17 Oct 2014 11:55

سیاسی مقاصد کے لئے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، خواجہ آصف

سیاسی مقاصد کے لئے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی نقصان پہنچانا بدترین دہشتگردی ہے جبکہ سیاسی مقاصد کے حصول اور حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کی حفاظت تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے تاہم سیاسی مقاصد کے لئے دئیے جانے والے دھرنوں نے قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ دھرنوں کا مقصد پاک چین تعلقات خراب کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے پیچھے تیل سے فائدہ اٹھانے والی لابی ہے جبکہ ایک لابی نے چین سے تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی اور ایسے حالات پیدا کر کے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا گیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں غلط اعداد وشمار پیش کیے جسے نیپرا نے مسترد کر دیا، تحریک انصاف کے اسد عمر کاروباری اداروں کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور انہیں معاشی معاملات کی سمجھ ہے اس لئے انہیں حکومت پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے جبکہ عمران خان میں معاشی معاملات سمجھنے کی صلاحیت موجود نہیں اس لئے کنٹینر پر کھڑے ہو کر وہ حکومت پر الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل سے پیدا ہونے والی بجلی پر حکومت 100 فیصد سبسڈی دیتی ہے اور 18 روپے میں پیدا ہونے والی بجلی 9 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، دھرنوں کے باعث 10 ہزار400 میگاواٹ منصوبے کھٹائی میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 415024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش