0
Friday 17 Oct 2014 19:22

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے داعش کی مذمت

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے داعش کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں پاکستان علماء کونسل نے داعش کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اور اسلام معصوم افراد کے قتل کی حمایت نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آئی ایس کے ناموں سے وال چاکنگ کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان، القاعدہ، لشکرِ جھنگوی اور جنداللہ سمیت دیگر شدت پسندوں تنظیموں کے بعد اب اسلامک اسٹیٹ نے بھی کراچی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ داعش نے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں بڑے پیمانے پر قتل عام کیے گئے۔ جمعے روز جاری کیے گئے اعلامیے میں پاکستان علماء کونسل نے نوجوانوں اور عوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے پرتشدد گروپ کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے جس کی سرگرمیاں پیغمبر محمد صلى الله عليه و آلہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے شمال مغربی علاقوں، بالخصوس تحریک طالبان پاکستان کے زیر اثر علاقوں میں داعش کی حمایت میں پمفلٹس تقسیم کیے جا چکے ہیں، اسی طرح رواں ماہ پاکستانی طالبان کے چھ کمانڈرز نے اہم کمانڈروں نے داعش میں شمولیت کا اعلان بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان علما کونسل کے چئیرمین مولانا طاہر اشرفی نے نہ صرف کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر ملک اسحاق کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا بلکہ لاہور کی جیل سے بدنام زمانہ دہشت گرد کی رہائی کے موقع پر اس کا استقبال بھی کیا تھا۔ مولانا طاہر اشرفی اسوقت اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ہیں اور انکی جماعت کی طرف سے ناانصافیوں پر مبنی سیاسی اور سماجی نظام کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی کے خلاف الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف قانونی نوٹس بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 415093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش